صدر آصف علی زرداری نے چین کے 76ویں قومی دن پر مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے،پاکستان کے عوام چین کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے گئی ہے۔مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔چین کا ترقی، اتحاد اور اختراع کا شاندار سفر قابلِ فخر ہے،میرے حالیہ دوروں سے، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے روابط کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اور سیکیورٹی تعاون کے عزم کو مزید تقویت ملی۔سائنس، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں تعاون کے ذریعے مضبوط عوامی تعلقات ہماری دیرپا شراکت داری کی بنیاد ہیں۔

Shares: