چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’اسلام آباد سمپوزیم 2025‘ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب سے خطاب میں مقررین اور پینلسٹ کی آراء کو سراہا اور عالمی و علاقائی منظرنامے میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا، دنیا کو محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا راستہ اپنانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بقائے باہمی کے اصول کی پاسداری کرتا رہے گا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، جن میں فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسائل شامل ہیں.
فیصلے اب میدان میں ہوں گے،کارکن اسلام آباد جانے کی تیاری کریں،مولانا فضل الرحمان
تشدد،فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلیے بند،پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
رویوں میں اعتدال، ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے،مفتی منیب
سپریم کورٹ بار انتخابات، خالد مسعود سندھو نائب صدر منتخب ہو گئے