پاکستان نے شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور دانستہ طور پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والا عمل قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستانی مؤقف پیش کرتے ہوئے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی تمام خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی ہیں، جن کا عالمی برادری کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "شام ایک نازک مگر اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اسے بحالی اور استحکام کا موقع دیا جانا چاہیے۔”

سفیر عاصم افتخار نے زور دیا کہ اسرائیل کے خلاف استثنیٰ ختم ہونا چاہیے کیونکہ ایسے غیر قانونی اقدامات خود اسرائیل کے لیے بھی نقصان دہ ہیں اور یہ خطے میں مزید بدامنی کو جنم دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرایا گیا تو اس کی خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کو مزید کمزور کریں گی۔ پاکستان نے شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کی فوری اپیل کی۔

وزیر خزانہ کی امریکا میں اہم ملاقاتیں،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

حماس کی اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی کی پیشکش

Shares: