ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادو دوسری ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارتی اوپنر بیٹر ابھیشک شرما نے پاکستانی باؤلرز کے خلاف جارحانہ بلے بازی کی اور صرف 39 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی، بلے باز کو ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، ٹاپ آرڈر بلے باز صاحب زادہ فرحان شاندار 58 رنز بنا کر شیوم دھوبے کا شکار بنے۔

صائم ایوب 17 گیندوں پر 21 اور اوپنر بلے باز فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، جبکہ حسین طلعت 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔حسین طلعت اور فہیم اشرف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔حسن نواز اور اسپنر صفیان مقیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون

کپتان: سلمان علی آغا
دیگر کھلاڑی: صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، صاحب زادہ فرحان، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

گروپ اسٹیج میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، جبکہ پاکستان نے 2 میچز جیتے اور ایک میں شکست کا سامنا کیا۔

Shares: