آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلہ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ ہوگئی۔

باغی ٹی وی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کل سے میلبرن میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی اس سے قبل برسبین میں ٹیم نے دو وارم آپ میچز کھیلے جہاں قومی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی، انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جب کہ افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی


ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گا، میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حارث رؤف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی گیند بازوں سے متعلق ٹوئٹر پر تبصرہ کیا اورحارث رؤف کوزیادہ پاک بھارت میچ کے لیےزیادہ خطرناک محسوس کی-

ایشیا کپ 2023: آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، سب کچھ انڈیا نہیں ہے، صحافی کو رمیز راجا کا

انہوں ںے لکھا کہ گیند باز غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ شاہین نہیں حارث رؤف ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ 23 اکتوبر کو کھیلے جارہے میچ میں شاہین دستیاب نہ ہوں سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آؤٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔


آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے دو وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے بھی افغانستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں رؤف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18 رکنی اسکوارڈ کا اعلان کردیا

Shares: