تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا اور 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دیگر بیٹرز میں صائم ایوب نے 20، بابر اعظم نے 16 رنز بنائے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا بغیر رنز کے آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے چیمرا نے 2 اور شانکا نے 1 وکٹ لی۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ جانتھ لیانا 41، کوشال پریرا 25 اور کامل مشہارا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی، انجری کے باعث شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ قومی ٹیم کل اپنا تیسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی
ڈھاکہ میں پھر ایک سیکنڈ کے وقفے سے دو ہلکے زلزلے
ڈمپر سے ہلاکت اور فائرنگ،ضمانت منسوخ کے فیصلے کے بعد لیاقت محسود فرار
9مئی مقدمہ،یاسمین راشد کی ضمانت منظور








