پاکستان دشمنی میں مبتلا جھوٹے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب ہو گئی
وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی فریب کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا،بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیہ کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی،ریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے،ریپبلک ٹی وی نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ کو جھوٹا ثابت کرنے کا تاثر دیا
وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان کے مطابق؛پاکستان نے آپریشن بنیانِ المرصوص کے دوران کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ ہی نہیں کیا ،پاکستان نے 7 مئی 2025 کے بعد سے بھارت کو کسی بھی پائلٹ کی حوالگی نہیں کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ؛پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں، تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں
بھارتی پروپیگنڈا مشینری حکومتی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہی ہے،گودی میڈیا پہلے بھی متعدد بے بنیاد، مضحکہ خیز اور جعلی رپورٹس شائع کر کے جگ ہنسائی کرا چکا ہے








