پاکستان کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں 2026 سے 2029 تک چار سالہ مدت کے لیے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس انتخاب کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام اور انسداد منشیات کے عالمی کوششوں میں مزید فعال کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کے اقوام متحدہ میں مشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی جانب سے اس اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہے اور اس انتخاب کو عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور اعتبار کا مظہر سمجھتا ہے۔اعلامیے کے مطابق، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان کے عالمی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنی بھرپور شراکت داری کو یقینی بنایا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عالمی منشیات پالیسی سے متعلق مختلف مباحثوں میں ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا ہے اور عالمی فورمز پر منشیات کی روک تھام کے لیے مسلسل آواز اٹھائی ہے۔پاکستان کا انتخاب نہ صرف عالمی سطح پر اس کی مؤثر پالیسیوں کی تصدیق کرتا ہے بلکہ یہ پاکستان کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے گا۔پاکستان کے اس انتخاب سے عالمی سطح پر انسداد منشیات کے عزم کو مزید تقویت ملے گی اور پاکستان کی پالیسیوں کو مزید تسلیم کیا جائے گا جو عالمی منشیات کے بحران سے نمٹنے کے لیے اہم ہیں۔