مزید دیکھیں

مقبول

سندھ میں کل سےموسم شدید گرم ،ہیٹ ویو کی پیشنگوئی

سندھ میں کل سےموسم شدید گرم اور...

سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات...

سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

سندھ حکومت نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا...

کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی...

پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں کمی ہونے لگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تا ہم اب ایک بار پھر آج مریضوں اور اموات میں پہلے سے نمایاں کمی دیکھنے میں آءی ہے

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 74 روز بعد سب سے کم اموات ہوئی ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 افراد کی موت ہوئی ہے اور1 ہزار615 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار428 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار418، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار214، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار249، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار796، بلوچستان18 ہزار823، آزاد کشمیر 9ہزار19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا ایک ہزار906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 1 ہزار252افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan