پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریض 18 ہزار سے بڑھ گئے، اموات میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں پہلی بار سے 1297 سب سے زیادہ مریض ایک دن میں سامنے آئے ہیں، مریضوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 114 ہو گئی ہے

پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 417 ہو گئی ہے،پنجاب میں سب سے زیادہ6733، سندھ 6675، خیبر پختونخوا 2799 اور بلوچستان میں 1136 ،اسلام آباد میں 364، گلگت بلتستان 340اور آزاد کشمیر میں 66کرونا کے مریض ہیں،4717افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات ہوئیں جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 417 ہو گئی، اموات کے حساب سے کے پی سب سے آگے ہے، خیبر پختونخواہ میں 161، سندھ میں 118،پنجاب 115،بلوچستان 16،گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 400افراد صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4715ہوگئی۔ پنجاب میں 2205،سندھ میں 1295،خیبرپختونخوا میں 690،بلوچستان 183،گلگت بلتستان 255اور اسلام آباد میں 44افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

Shares: