پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 68 اموات،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل ہو گئے ،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات حکمت عملی واضح کی، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی،آج ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے،

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار378کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25ہزار283ہوگئی،24گھنٹے کے دوران مزید68 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد4ہزار619ہوگئی،

ملک بھر میں ایک لاکھ25 ہزار95مریض صحت یاب ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ11ہزار469کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے،مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،

سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد90ہزار721ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد80ہزار297رپورٹ ہوئی ہے،خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد27ہزار506ہوگئی،بلوچستان میں کوروناکیسز کی تعداد 10ہزار 717 ہوگئی،اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 13ہزار292ہوگئی،آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار536ہوگئی،گلگت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار 536ہوگئی،

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 4619 ہے،سندھ میں اموات1459 ،پنجاب 1844،کے پی میں اموات 1002 ہیں، اسلام  آباد 130، بلوچستان 122،جی بی 28،آزادجموں کشمیرمیں اموات34ہیں،

Leave a reply