پاکستان میں کرونا سے مزید 17 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2165 نئے مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی۔ اس سے قبل جولائی میں ایک دن میں 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
این سی او سی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 309، خیبرپختونخوا 41 ہزار 723 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 533، بلوچستان میں 16 ہزار 328 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 261 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 434 تعداد ہوگئی ہے