پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ برس تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے تحت کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 24 جولائی کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ ریڈ بال سیریز اگست اور ستمبر 2026 کے درمیان انگلینڈ میں منعقد ہوگی، جو کہ قومی ٹیم کا انگلینڈ کا 2016 کے بعد چوتھا ٹیسٹ دورہ ہوگا ۔پی سی بی کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست 2026 کو لیڈز کے تاریخی ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 1954 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 29 باہمی ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں، جن میں کئی یادگار مقابلے شامل ہیں۔یہ سیریز پاکستان کے لیے نہ صرف چیمپئن شپ پوائنٹس کے لحاظ سے اہم ہوگی بلکہ انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ فتوحات کے ریکارڈ میں بہتری کا ایک اور موقع بھی فراہم کرے گی۔

26 نومبر احتجاج کیس،حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ

پاکستان کی اسرائیلی مظالم اور غذائی محاصرے کی شدید مذمت

پاکستان کی بنگلادیش کو 74 رنز سے شکست

Shares: