پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان ہے۔
جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا،بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آج مسلسل دوسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا رجحان بحالی کی جانب ہے اور ملکی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔