پاکستان فٹبال میں جیت کی تاریخ رقم کرنے پر  نگران وزیر اطلاعات مر تضی سولنگی نے قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے،   نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہا کہ کھیلوں میں سیاست کا عمل دخل ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ آج کھیل اور فٹ بال کی فتح ہوئی ہے، فٹ بال عوام کا کھیل ہے، پاکستان میں فٹ بال کو بہت مقبولیت حاصل ہے، بدقسمتی سے سیاسی کلچر بہت خراب ہوا ہے، سیاست میں عزت اور احترام ختم ہوگیا، سیاست کھیل میں بھی آگئی ہے۔  عمدہ کھیل پرکمبوڈیا کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، فٹ بال میں کامیابی پرسب لوگ خوش ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کاکہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ہم فیفا کوالیفائر کا میچ جیتے ہیں ۔ہمارے بچوں کے پاس ہر سپرٹ ہے۔میں سب سے گزارش کروں گا فٹ بال کو سپورٹ کریں یہی ہمارا فیوچر ہے۔ہر کوئی  ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بنے گا کچھ نوجوان کھیلوں میں ملک کا نام روش کریں گے۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی پاکستان کی فٹبال ٹیم کو مبارک باد دی ہے   گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے  پاکستان کی فٹبال ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پہلی مرتبہ کامیابی پوری قوم کو مبارک ہو کمبوڈیا کے خلاف کامیابی سے فٹبال ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے امید ہے کہ قومی فٹبال ٹیم اگلے راﺅنڈ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائے گی ۔
پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کوالیفائر میچ جیت لیا پاکستان نے کوالیفائر میں کمبوڈیا کو ہوم میچ میں شکست دے دی
گرین شرٹس نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول ہرا دیا، میچ کا واحد فیصلہ کن  گول پاکستان کی جانب سے ہارون حمید  نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے،پاکستان اب کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں گروپ جی میں سعودی عرب، اردن اور تاجکستان سے ٹکرائے گا۔
Shares:








