تہران سے بیان جاری کی گئی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دے دی۔
تہران سے جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے ملنے والی دعوت کی تصدیق کی ہے۔ یرانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ رحیم حیات کا خصوصی حوالہ دیا اور کہا کہ میرے ساتھی رحیم حیات کی مدد سے ہم دونوں دوست ممالک تناؤ ختم کرنے کا نیا رکارڈ قائم کرسکتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو انتہائی مثبت رہی، جلیل عباس جیلانی اور حسین امیر عبداللہیان نے اعلیٰ سطح پر تعلقات کی بحالی پر بات کی۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم یہ اقدام دونوں ممالک کے سفیروں کی واپسی اور وزراء خارجہ کے باہمی دوروں سے کرسکتے ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو اسلام آباد دورے کی دعوت
Shares:







