پاکستان میں پانچ برسوں کے دوران غربت میں اضافہ

0
125
poverty in pakistan

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے ملک میں غربت کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں غربت کی شرح 38.6 فیصد سے بڑھ کر 39.5 فیصد تک پہنچ گئی۔پائیڈ کے مطابق بلوچستان میں 70 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 48 فیصد، سندھ 45 فیصد، پنجاب میں 30 فیصد لوگ غربت کا شکار ہیں، ملک بھر میں شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں غربت کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 51 فیصد تک ریکارڈ ہوئی جبکہ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 17 فیصد تک ریکارڈ ہوئی۔پائیڈ کے مطابق 26.5 فیصد لوگ رہن سہن سہولت، 49.4 فیصد تعلیمی سہولت، 24.1 فیصد لوگ صحت کیلئےسہولیات سے محروم ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ غربت کی شرح صوبہ بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply