اورماڑہ کے سمندر میں گجہ ٹرالروں کی پاکستان گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پرحملہ و فائرنگ ،حملے میں کوسٹ گارڑکا میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ، جنھیں فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا.
پولیس زرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے سمندر میں سندھ کے گجہ ٹرالروں نے پاکستان کوسٹ گارڑ کی پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ کردی، ازرائع کے مطابق ٹرالر مافیا کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا فائرنگ سے پاکستان کوسٹ گارڑ جلال خان نامی میجر شدید زخمی ہوگیا جبکہ پاکستان کوسٹ گارڑ کے دو سپاہی توصیف عمر اور سپاہی ابرار بھی زخمی ہو گئے ،زخمی اہلکاروں اور میجر کو اورماڑہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے حکام کی تحقیقات جاری ہیں .
چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات