وزارتِ اطلاعات نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے ساتھ غزہ میں امن فوج کے طور پر اپنے دستے بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات نے بیان میں واضح کیا کہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، پاکستان کی قیادت اور مذکورہ اداروں کے درمیان کسی قسم کی بات چیت یا معاہدہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ امریکی ثالثی میں ہونے والے غزہ امن معاہدے میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) کے قیام کی تجویز شامل ہے، جس میں مسلم اکثریتی ممالک کے فوجیوں کی شمولیت متوقع ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے اور آرمی چیف عاصم منیر نے سی آئی اے اور موساد حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں، تاہم پاکستان نے ان تمام رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے

سندھ کی خواتین کے لیے اسکوٹی پروگرام اور پنک ای وی ٹیکسی سروس کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Shares: