پی ایچ ایف کا ہاکی چمپئین شپ کا اعلان

0
54

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے تین سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا،67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائےگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق قومی سینیئر ہاکی چیمپئن شپ 12 اکتوبر تا 23 اکتوبر لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پی ایچ ایف کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Leave a reply