نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کو 400 اسکالرشپس دینے پر ہنگری حکومت کے شکر گزار ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہنگری کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر نئے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان نے ہنگری کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری روابط بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔
دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، شہری ہوابازی میں تعاون بڑھانے اور براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ وزرائے خارجہ نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدے کو بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ہنگری کے وزیرِ خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جسٹس جہانگیری نے بطور جج کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اقوام متحدہ میں فلسطین پر بات کے دوران مائیک بند، عالمی رہنماؤں کی تقاریر متاثر
پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار
پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار