پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا کو شکست دےگا،پیشنگوئی

0
51
pak india match icc

پاک بھارت میچ میں کونسی ٹیم جیتے گی ، انگلینڈ کے سابق کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن نے پیشنگوئی کر دی

مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا کو شکست دےگا،ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا، پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا،اگر سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتاہے کہ پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے،

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ بھارت سے نہیں نہیں جیت سکی ہے،پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائےگا

ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 4اکتوبر کو ہوگی، ایونٹ کا پہلا میچ 5اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

Leave a reply