پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات سے ملاقات میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات پر گفتگو کرنے ہوئے 900 کلومیٹر طویل مشترکہ زمینی اور سمندری سرحد کو دو طرفہ تجارت اور باہمی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے موثر روڈ ریل ٹرانزٹ روٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ 2.5 بلین ڈالر کے تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستان ایران کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر احسن اقبال نے ای سی او کے تحت 2009 میں پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس کو بحال کرنے کی بھی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان بالخصوص صوبہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایران کے پیشہ ورانہ اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندانہ رجحانات میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایرانی سفیر نے تجارت کے لیے چابہار، گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کی تزویراتی (اسٹریٹجک) اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایران کے چابہار بندرگاہ کو زاہدان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا، جس سے روس اور وسطی ایشیا کے ممالک سے ممکنہ طور پر رابطوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
بھائی نے بہن کا گلا دبایا،والد نے قاتل کوپانی پلایا،ویڈیو وائرل
کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے
امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،
چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی
شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک