پاکستان اورایران کے درمیان سیاحوں کی تعداد بڑھنی چاہیے، ایرانی وزیر سیاحت

بیسیوں ممالک کی سیر کی پاکستان جیسا خوبصورت ملک کہیں نہیں دیکھا۔

لاہور کے دورے پر آئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سیاحت، آثار قدیمہ و دستکاری آقائے سید عزت اللہ ضرغامی نے زور دیا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ کم سے کم دس لاکھ پاکستانی اور دو لاکھ ایرانی سیاح ایک دوسرے کے ملک جانے چاہئیں۔ وہ مقامی ہوٹل میں محکمہ سیاحت پنجاب کے زیراہتمام باہمی سیاحت کے فروغ کیلئے پاک ایران ٹورازم فورم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی نمائندگی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ و سوشل ویلفیئر پروفیسر ڈاکٹر اکرم جاوید نے کی۔ سیکرٹری ٹورازم پنجاب آصف بلال لودھی، محکمہ سیاحت ایران کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمدی قاسمی، ایرانی قونصل جنرل لاہور مہران موحدفر، محکمہ سیاحت کے افسروں، ٹور آپریٹرز اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ایرانی وزیر سیاحت سید عزت اللہ ضرغامی نے کہا کہ پاک ایران ٹورازم فورم کے انعقاد کا مقصد سیاحت کیلئے سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس 93 لاکھ 11 ہزار غیرملکی سیاحوں نے ایران کی سیاحت کی۔ پاکستان سے گزشتہ سال 2 لاکھ 20 ہزار افراد نے ایران کی سیر کی جبکہ 65 ہزار ایرانیوں نے سیاحت کیلئے پاکستان کا رخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بادشاہی مسجد، مزار علامہ اقبال، شاہی قلعے اور دیگر تاریخی مقامامت کا دورہ کر کے نہایت خوشی ہوئی۔ عزت اللہ ضرغامی نے بتایا کہ دونوں ملک ایک عقیدے اور مشترکہ ثقافت کے رشتے میں بندھے ہیں۔ اس لئے دونوں طرف کے عوام کو قریب آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قونصل جنرل لاہور مہران موحدفر ویزوں کے اجرا میں سہولیات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں اور مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت و سماجی بہبود پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاک ایران ٹورازم فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ مذہبی سیاحت کے ساتھ عمومی سیاحت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔ فروغ سیاحت کیلئے وزیراعلیٰ اور پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیسیوں ممالک کی سیر کی پاکستان جیسا خوبصورت ملک کہیں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی سیاحت کے ان گنت مواقع موجود ہیں۔ اس فورم کے انعقاد سے پاک ایران سیاحت کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاک ایران ٹورازم فورم کے انعقاد پر وزیر سیاحت، سیکرٹری ٹورازم تحسین اور ٹوور آپریٹرز تحسین کے مستحق ہیں۔

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Comments are closed.