مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان کی ریڈ لائن ہے اور کسی کو بھی ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کی۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود رہیں۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال، سرحدی سلامتی اور پاک افغانستان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے قوم تیار ہے اور پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوان اپنی جان کی پرواہ کے بغیر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی پائیدار امن کی ضامن ہوگا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے

کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

سیاست صرف نعروں اور وعدوں کا نہیں بلکہ خدمت کا نام ہے ،حافظ طلحہ سعید

Shares: