پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین ایمان نے 66 اور تنزید حسن نے 44 رنز بنائے۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں کیا۔ محمد حارث نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 17.2 اوورز میں ہی 197 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کو اننگز کا عمدہ آغاز تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے فراہم کیا، جنہوں نے 110 رنز کی شراکت قائم کی۔

پرویز حسین ایمان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 34 گیندوں پر 66 رنز اسکور کیے، جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ وہ نصف سنچری مکمل کرکے آؤٹ ہوئے، جبکہ تنزید حسن 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے، محض 6 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔دیگر بلے بازوں میں کپتان لٹن داس نے 22، توحید ہریدوئے نے 25، ذاکر علی نے 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

Shares: