پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا
ترجمان فرانسیسی فوج کرنل گیوم کا کہنا تھا کہ واقعےکی تفصیلات میں بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں،رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتحال کو بغور دیکھ رہا ہے،بھارت کے ساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطے میں ہیں، رپورٹس کے مطابق اس لڑائی میں سیکڑوں طیاروں نے حصہ لیا، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے
واضح رہے کہ چند دن قبل تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر رہی،پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت نے آپریشن سندور شروع کیا اور پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص سے جوابی حملہ کیا، اس کاروائی میں تین بھارتی رافیل تباہ ہوئے ہیں، پاکستان نے رافیل کی تباہی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں ،