پاکستان کے کتنے اضلاع میں ٹڈی دل ؟ آپریشن کی تفصیلات جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں

این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 45 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچسستان کے 29، خیبر پختونخواہ کے 9، پنجاب کے 3 اور سندھ کے 4 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں،

بلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثرہیں، کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں،سندھ میں خیر پور ، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے ہیں

پنجاب میں اٹک، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی ڈل کے حملے ہوئے ہیں

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1259 مشرکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 39 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 630 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچسستان میں 3 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔خیبر پختونخواہ میں 1300 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔

دنیا دیکھتی رہ گئی،پاکستان نے ٹڈی دل کو مرغیوں کی خوراک بنا دیا

Comments are closed.