باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق ق لیگ کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گداگری کا الزام لگا کر اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں ۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرائم منسڑ میاں محمد شہباز شریف اور فارن منسٹر بلاول بھٹو زرداری کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے ۔وہ یے گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے ۔پاکستان میں موجود سیلاب زدگان کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں ۔یہ پیسے اگر انھیں چونک میں کھڑے ہو کر بھی مانگنے پڑے تو اس پر بھی انھیں فخر ہونا چاہیے اور اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہونگے۔ اورجو لوگ ادھر ادھر سے چند مثالیں ڈھونڈ کر بیان دیتے ہیں انھیں بھی چاہیے کہ ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں ۔ایسے لوگوں پر یہ شعر لاگو ہوتا ہے ۔
تو ادھر ادھر کی نہ بات کے
یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں
تیری رہبری کا سوال ہے ۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا
وزیراعلیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے
واضح رہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں، ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ پرویز الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب کا سیاسی محاذ گرم ہے، چوھدری شجاعت کی جانب سے اسمبلیوں میں واپس آنے کی دعوت دینا ، شاید پرویز الہیٰ کو ق لیگ میں ہی رہنے اور پاس بلانے کا اشارہ ہے، دیکھیں لاہور کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟








