پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح فوج.دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، مودی جانتا ہے کہ خطے میں بھارت کی بالادستی کے عزائم کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے، بھارتی حکومت کو اس سے قبل اسطرح کے سخت چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح افواج موجود ہیں اور وہ دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے ہم سے الگ نہیں کرسکتی ہے۔ مودی کی قیادت میں بھارت دنیا میں ایک انتہا پسند ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، انتہا پسند بھارتی حکومت کی پالیسیاں بھارت کو دنیا کے سامنے تباہی اور تنہائی کی طرف لے جارہی ہیں، مودی سرکار نے اپنے ملک کا سیکولر چہرہ داغدار کردیا ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال کر رہی ہیں اور ہمیں کشمیریوں کو کریڈٹ دینا ہوگا کہ بھارتی فورسز کی بربریت کے باوجود وہ اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،