پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی تیاریاں جاری ہیں۔

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ فائو کے لیے پہلے کنکریٹ پورنگ کا اغاز رواں سال دسمبر میں ہوگا ،تعمیراتی کام کے آغاز سے تکمیل تک 84 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی 5 کا سنگ بنیاد گذشتہ سال 14 جولائی 2023 کو رکھا گیا تھا،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت ملک میں 6 ایٹمی بجلی گھروں سے 3530 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت چشمہ اور کراچی میں نیوکلیئر پاور کمپلیکس کام کر رہے ہیں،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 4 یونٹ جبکہ کراچی میں 2 یونٹ کام کر رہے ہیں،کراچی نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کے یونٹ کے 2 اور کے 3 سے 2200 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے،چشمہ میں چار یونٹ سے مجموعی طور پر 1330 میگا واٹ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے،چشمہ کے مقام پر سی ون اور سی ٹو یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 650 میگاواٹ ہے،سی 3 اور سی 4 یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 680 میگا واٹ ہے،سی فائیو 1200 میگا واٹ صلاحیت کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہوگا،کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دونوں یونٹ چین کے اے سی پی 1000 ڈیزائن پر مبنی ہیں،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے موجودہ چاروں یونٹ پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہیں،سی فائیو جنریشن تھری کا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہو گا

ترجمان پی اے ای سی کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بجلی گھروں کی ری فیولنگ آؤٹیج ملکی افرادی قوت سے کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر چکا ہے،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اپنے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی ریفیولنگ آؤٹیج کا کام مقامی افرادی قوت سے کراکے قیمتی زر مبادلہ بھی بچا رہا ہے،پاکستان کے تمام ایٹمی بجلی گھر آئی اے ای کے سیف گارڈز میں ہیں،2023 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اپنی توانائی کی قومی ضرورت کا 17.2 فیصد ایٹمی پاور پلانٹس سے حاصل کیا،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو ایٹمی پاور پلانٹس جیسے زیرو ایمیشن والے توانائی ذرائع کی ضرورت ہے۔نیوکلیئر پاور پلانٹس سے بجلی انتہائی کم قیمت یعنی تقریباً 15 روپے فی یونٹ پڑتی ہے۔ جس میں فیول کی لاگت صرف ڈیڑھ روپے قریب ہے۔

واضح رہے کہ چین اور پاکستان نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رکھے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ چشمہ 5نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔12 سو میگاواٹ جوہری پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا، چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ہے، منصوبے کی کل لاگت 400 ارب ڈالر ہے، گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔

واضح رہے کہ چشمہ 3 کا افتتاح دسمبر 2016 اور چشمہ 4 کا افتتاح ستمبر 2017 میں ہوا تھا۔

دورے کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنائیں گے،سعودی وزیر سرمایہ کاری

سعودی حکومت کا تعاون تاریخی، ملکی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے: عبدالعلیم خان

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے ساتھ 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان

سرمایہ کاروں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔مصدق ملک

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات

سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

Shares: