اسلام آباد: جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر نے کہاہے کہ توانائی اور دوسرے شعبوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔
باغی ٹی وی : جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران عالمی بینک اورپاکستان نے ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے اتقاق کیاہے توانائی اور دوسرے شعبوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے ضمن میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری کریں گے کیونکہ نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلکہ اس سے گورننس میں بھی بہتری آتی ہے،ہم پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھیں گے۔
حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی
دوسری جانب ایک لمبے عرصے بعد غیر ملکی سرمایہ کار بتدریج واپس آرہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں قلیل المدتی سرمایہ کاری 84 فیصد اضافے کے ساتھ 30 ماہ کی بلند ترین سطح 501.30 ارب روپے پر پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار اپڈیٹ کے مطابق جون 2023 میں مجموعی سرمایہ کاری 12 سال کی کم ترین سطح 272.54 ارب روپے پر پہنچ گئی تھی، پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس کامیابی کے ساتھ 74 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا، یہ دسمبر 2023 میں 61,500 اور جون 61,500 میں 40,000 ہزار کی سطح پر تھا،اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ کر 449.24 ارب روپے ہوگئی ہے جو جون 2023 میں 271.45 تھی۔