پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کے لئے قابل فخر دن ہے،دفاع پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو سلام،خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،قوم متحد ہو تو پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، دفاع پاکستان کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

یوم دفاع پاکستان کے موقع پراپنے پیغام میں خالد مسعود سندھو کا کہناتھا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے، دشمن کبھی بیرونی ،کبھی اندرونی حملوں، سازشوں ،فرقہ واریت، دہشت گردی سے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے،لیکن دشمنوں کی مذموم سازشوں کی تکمیل کبھی نہیں ہو گی، پاکستانی قوم متحد و بیدار ہے،آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی قوم نے جس عزم، جذبے،اتحاد کا مظاہرہ کیا دشمن کبھی نہیں بھول سکے گا،یہی جذبے برقرار رہے تو پاکستان کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا، پاکستان کا دفاع مضبوط ، اب معاشی استحکام کی ضرورت ہے. بھارتی دہشت گردی، آبی جارحیت کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے،

Shares: