پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن اب معمول پر آگیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 مختلف ممالک نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے مکمل ہونے کی جانب گامزن ہے۔
سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کے لیے اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق، سعودی ائیر لائن کی پروازیں جدہ سے لاہور اور اسلام آباد تک آپریٹ کی جا رہی ہیں، جو پاکستانی مسافروں کے لیے ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، تاکہ حاجی عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق، سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ، بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد کی قومی ائیر لائن کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں، تاکہ ائیرپورٹس پر زیادہ رش نہ ہو اور سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔