پاکستان کا حج پیکج دیگر ممالک سے سستا ہے، وزیر مذہبی امور کا دعویٰ

0
49

پاکستان کا حج پیکج دیگر ممالک سے سستا ہے، وزیر مذہبی امور کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اصل حج فارم پر ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے، ختم نبوت کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو ناکام بنا دیں گے، پاکستان کا حج پیکج دیگر ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ختم نبو ہم سب کا عقیدہ ہے اور ہمارے ایمان کا جذبہ لاینفک ہے، حضرت محمد کو خاتم الانبیا مانے بغیر ہمارا عقیدہ اور ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ ختم نبوت کے اصل حج فارم پر حلف نامہ موجود ہے، جب آن لائن درخواست گزار درخواست دیتا ہے تو اصل فارم کے ساتھ حلف نامہ موجود ہے، حج فارم کو دو حصوں میں ختم کیا گیا، ایک ڈیٹا فارم پر مشتمل ہے۔ جس میں درخواست گزار کی ذاتی معلومات درج ہوں گی۔ جب یہ فارم بینک میں جمع ہوتا ہے تو اس کے بعد اصل فارم پر قرعہ اندازی ہو گی۔ اصل فارم پر درخواست گزار کے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط ہوتے ہیں۔

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ ڈیٹا فارم اور اصلی فارم دونوں کے ساتھ ختم نبوت کا حلف نامہ ہونا چاہیے تھا، وزارت کے افسران سے کہا تھا کہ ڈیٹا فارم الگ کرنے سے قبل ان سے مشورہ کر لینا، ختم نبوت کے خلاف کسی بھی سازش کو میں خود ناکام بنا دوں گا۔ اگر اس معاملے پر ایوان انکوائری کرانا چاہے تو کوئی اعتراض نہیں۔

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ نارتھ ریجن کے لئے حج پیکج قربانی کے ساتھ تقریباً چار لاکھ 85 ہزار اور ساﺅتھ ریجن کے لئے چار لاکھ 65 ہزار ہے،کرنسی کی قدر، ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے جیسی وجوہات حج پیکج میں اضافہ کی وجہ ہیں، ویزہ فیس میں 300 ریال کا اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب میں رہائشی اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حج پیکج میں پہلے ہی ساٹھ ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ پاکستان کا حج پیکج دیگر ممالک سے سستا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے تمام اکاﺅنٹس بلا سود بینکاری کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔

حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں

Leave a reply