ایران نے پاکستان کے خلاف گیس پائپ لائن میں تاخیر کے معاملے پر عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس پر پاکستان نے دفاع کے لیے قانونی فرموں اور وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے تین قانونی فرموں اور آسٹریلیا میں مقیم ایک معروف وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ وہ پیرس میں ایرانی مقدمے کا مؤثر طور پر دفاع کر سکیں۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین میں گیس پائپ لائن کا حصہ مکمل نہیں کیا اور نہ ہی وہ 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس وصول کر سکا ہے۔پاکستان نے بین الاقوامی قانونی فرموں میں وائٹ اینڈ کیس، تھری کراؤنز، اور وِلکی فیر گیلگر کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ وکلا تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کے ماہرین میں شمار کیے جاتے ہیں۔متعلقہ حکام نے تینوں قانونی فرموں اور مرکزی وکیل کو گیس پائپ لائن منصوبے اور پاکستان کی طرف سے اس کو مکمل نہ کرنے کی وجوہات پر بریفنگ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر 2024 کو فرانس میں واقع ثالثی عدالت کے سیکرٹریٹ میں پاکستان کی قانونی ٹیم کی تفصیلات جمع کرائی جا چکی ہیں۔
پاکستان اب قانونی مشورے کے مطابق ایک ثالث مقرر کرے گا، جبکہ ایران بھی ایک ثالث نامزد کرے گا۔ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ایک تیسرے ثالث کو نامزد کریں گے، جس کے بعد مقدمے کی کارروائی شروع ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ ایک سال کے اندر فیصلے کا اعلان ہو جائے گا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایران نے اگست 2024 میں پاکستان کو حتمی نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے اور وہ ستمبر 2024 میں پاکستان کے خلاف ثالثی عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ پاکستان نے آئی پی گیس منصوبے کے تحت پائپ لائن نہیں بنائی۔
ایران پاکستان گیس منصوبہ 2014 سے امریکی پابندیوں کی وجہ سے 10 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے