پاکستان کا استحکام امن کے ساتھ منحصر ہے,مولانا فضل الرحمان

جب اللہ تعالیٰ کی رحمت نہیں ہوگی تو یا بدامنی ہوگی اور یا خراب معیشت,
0
53

فیصل آباد: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے رحمت کائنات فاونڈیشن کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کہتا ہے امریکہ نے سازش کی۔ پھر کہتا ہے نہیں امریکہ ملوث نہیں ۔ صبح ایک بیان شام دوسرا۔ پھر ٹائیگر تیار کرتا ہے دہشت گرد تیار کرتا ہے۔ سی پیک کو اس نے فریز کر کے رکھ دیا تھا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھا پھر 2018 میں ایک تجربہ کیا گیا اور پاکستان 47 ویں نمبر پہ چلا گیا۔ اگر یہ نہ کیا ہوتا آج ہم بھارت کے G-20 اجلاس میں شرکت کرتے لیکن ایک تجربے نے ہماری معیشت تباہ و برباد کر دی گئی۔جب تک ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیئے ہوئے نظام کو پاکستان کا نظام نہیں بناتے تب تک ہم اللہ کی رحمت کے مستحق نہیں ہوسکے گے اور جب اللہ تعالیٰ کی رحمت نہیں ہوگی تو یا بدامنی ہوگی اور یا خراب معیشت, بھوک و افلاس کا شکار ہونگے ،بازار میں ننگے تڑنگے کھڑے ہو کر ہاتھ میں تختی پکڑ لینا جس پہ لکھا ہو "لوگوں حیاء کرو” اس قماش کے لوگوں سے ہمارا واسطہ پڑا ہے ،چائنہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مٹھی بند کر کے بیٹھے ہیں کہ اگر ہم پاکستان کو پیسہ دیتے ہیں اور عمران خان حکومت میں آ جاتا ہے تو ہمارا پیسہ ڈوب جائے گا لیکن جسے یہ چور کہتا ہے اسے پیسہ دینے کو سب تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام امن کے ساتھ منحصر ہے ناجائزقتل نہ کسی جرنیل نہ جج اور نہ ہی کسی دوسرے فرد کیلیے جائز ہے۔ مغربی ممالک نے اسلامی دنیا کو اپنےاسلحے کی منڈی بنایا ہوا ہے ان کے ہاتھوں سے انسانیت کا خون ٹپک رہا ہے پھر بھی وہ لوگ انسانی حقوق کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیرت اور صورت کے حساب سے حضرت محمد ﷺجیسا کوئی دوسرا پیدا نہیں ہوا ،جب آپ کی آواز پر اپنی آواز اونچی کرنا, یہ ناجائز ہے تب آپکے قانون پر اپنے قانون کو فوقیت دینا یہ کب جائز ہوسکے گا، آپکے دئے ہوۓ نظام پر اپنے نظریات کو ترجیح دینا بلکل غلط ہے،

آخر کس جرم کی پاداش میں ہمارا خون بہایا جا رہا ہے،

مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

Leave a reply