پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان آرمی نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقے میں اچانک فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں افغان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی چوکیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق، پاکستانی جوابی حملے سے افغان فورسز میں بوکھلاہٹ پھیل گئی اور متعدد پوسٹیں خالی کردی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، کئی افغان اہلکار اپنی پوسٹوں پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے اور افغان جانب کو واضح طور پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق، افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ روکنے کی درخواست کی ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں، اور کسی کو بھی ملکی سالمیت پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Shares: