آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا، محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بارش کی بھی پیشنگوئی کر دی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بنگلورو میں کھیلا جائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش متوقع ہے،میچ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہونا ہے، ہفتے کو بنگلورو میں دن2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے،
دوسری جانب پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،ٹیبل پوائنٹس کے مطابق پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے
ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور اس فہرست میں اب میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے،میٹ ہنری جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف صرف 5 اشاریہ تین اوور کیے تھے،میٹ ہنری کا اوور جیمی نیشم نے مکمل کیا تھا تاہم جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے،کھلاڑی لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز سے دوچار ہیں،ہفتے کو میچ ہونا ہے،