پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے،پرویز خٹک

لوئر دیر تالاش میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن اور صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی اور ایک شمولیتی جلسہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین دل سے ضلع دیر کے عوام کا شکر گزار ہیں ،لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ میرے نزدیک مراد سعید اور تحریک انصاف پاکستان کے مجرم ہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا، مگر عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک کو قر ضوں میں دبا دیا لیکن ہم ملک میں امن اور بیرونی قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ ہم 30 سال سے قرض لیے جارہے ہیں، اب وقت آگیا کہ ہم جاگ جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے یہ بھی کہا کہ صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی اور موٹر ویے منصوبے میں نے شروع کیے تھے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے وائس چیئرمین محمود خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان شمولیتی جلسہ پر تمام منتظمین کے دل سے مشکور ہیں ۔محمود خان نے کہا کہ دیر کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ ہے ۔ دیر یونیورسٹی کی اپگریڈشن میڈیکل کالج اور روڈز کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دئیے ۔محمود خان کہ دیر موٹر وے کے لیئے 5ارب روپے زمین کیلئے رکھےاور چند مہینے کے بعد انشاء اللہ صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی حکومت ہوگی اور پرویز خٹک وزیر اعلیٰ ہونگےسابق وزیر اعلی نے کہا کہ مخالفین کو کہنا چاہتا ہوں کہ عوام کو منشور کے مطابق کام چاہیے کسی کے پیچے باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ہمارا وعدہ ہے کہ علاقہ دیر انشاء اللہ ترقی ضرور کرے گا۔

Comments are closed.