آئی سی سی مینز میچ میں پاکستا ن کا مقابلہ آسٹریلیا سے کل ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 18واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپناچوتھا میچ کھیلے گی۔
بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلوروکے مقام پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گے ۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ، تین میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور ایک میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میچ میں فتح اور دو میں شکست ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں اس کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Comments are closed.