ایس سی او جلاس، غیر ملکی سربراہان کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھائیں گے،عطا تارڑ

tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کا مقصد غیر ملکی سربراہان کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سعودی وفد نے دورہ کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمیں اپنائیت نظر آتی ہے، پاکستان آ کر خوشی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے ہمیں سعودی قیادت نے یہ حکم دیا ہے،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں،نوازشریف کے دور میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا،چین کی طرف سے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا،آج چین کے وزیراعظم 11 سال بعد تشریف لائے ہیں، دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ جگہ ہے،بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ایمرجنگ مارکیٹ ڈکلیئر کیا، فارن ایکسچینج ریزرو بڑھ گئے ہیں، مہنگائی 32 فیصد سے 6.9 فیصد پر آگئی ہے،پالیسی ریٹ نیچے جانے سے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ہم دنیا کیلئے سینٹرل لوکیشن بن چکے ہیں،آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سب کہتے ہیں کہ پاکستان کی اکانومی بہتر ہو رہی ہے،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ چین کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، 11 سال بعد دورہ ہوا ہے، لی چیانگ کا پاکستان آنا اور سرمایہ کاری، تجارت پر بات کرنا خوش آئند ہے، سی پیک سے انویسمنٹ پاکستان میں آئی، گوادر پورٹ کو فعال کیا گیا،انرجی سیکٹر میں بے شمار منصوبے لگائے گئے، وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے بعد سی پیک فیز ٹو پر بھی بات چیت ہوئی ،شنگھائی تعاون تنظیم کا جو اجلاس ہونے جا رہا ہے،27 سال بعد اس لیول کا ایونٹ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، یہ فخر اور اعزاز کی بات ہے، ہمارا خواب ہے جی 20 بھی یہاں منعقد ہو،اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں ہوتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم میں آنے والے صحافیوں کیلئے میڈیا سہولت سینٹر کا اجرا کیا گیا ہے،دنیا سے آنے والے صحافیوں کیلئے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے انتظامات کیے ہیں،اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کا مقصد غیر ملکی سربراہان کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا ہے۔میں تمام صحافیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، علاقائی تعاون کو فروغ دینے، دہشت گردی کے خلاف ،امن کے قیام کے لئے اور دیگر جو موضوعات کانفرنس میں زیر بحث ہوں گے ہم میڈیا کے ذریعے سب تک پہنچائیں گے.ایس سی او کانفرنس سے پاکستان کا بین الاقوامی تشخص بحال ہوا ہے، کل کو اگر کوئی ورلڈ کپ، بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہو تو ہم کروا سکتے ہیں، اسکی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں موقع مل رہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی ثقافت کو یہاں اجاگر کرنے کی کوشش ہے، مقصد ہے جو بھی آئے پاکستان کی خوبصورت ثقافت سے متاثر ہو کر جائے اور جا کر اچھی بات کرے، کوشش یہ ہے کہ پاکستان کے حوالہ سے غلط فہمیوں کو دور کیا جائے، ہماری ثقافت، امن پسندی ہر جگہ نظر آنی چاہئے،

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے

شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

Comments are closed.