پاکستان نے میانمار اور تھائی لینڈ کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کردی۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے میانمار، تھائی لینڈ اور ہمسایہ ممالک میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔میانمار میں جمعے کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 144 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم تمام متاثرین کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں جب کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں۔دفتر خارجہ نے ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کو بھی سراہا جو امدادی کاموں کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے متحرک ہوگئے ہیں جب کہ پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کریں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ میانمار میں زلزلے کے بعد 6.8 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا ہے جب کہ زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
عیدالفطر سے قبل پٹرول سستا،نوٹیفکیشن آگیا
میانمار میں زلزلے سے تباہی، 144 افراد کی ہلاکت، 730 زخمی
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کا مسلم کمیونٹی کیلیے افطار ڈنر
ملزم ارمغان کے والد پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار