پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ

0
49

پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹرآئی ایم ایف مڈل ایسٹ

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط کر دیئےجائیں گے۔ جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں ویڈیولنک کےذریعےشرکت کی ، جس میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جہیاداوزور کی قیادت میں ٹیم سے رابطہ ہوا۔


وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کےحالیہ دورہ پاکستان اور پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ اور پاکستان کے قرض پروگرام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایم ایف ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جیہاد ازوور نے کہا کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط کر دیئےجائیں گے،اس کے بعد معاہدہ آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کیلئےپیش کیاجائےگا ۔

ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جیہاد ازوور نے کہا کہ امید ہےپاکستان اصلاحات کی جانب پیشرفت جاری رکھےگااورآئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرے گا۔ تاہم وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاپاکستان میں اہم مصروفیات کی وجہ سےمشاورت سےدورہ امریکامنسوخ کیا،جبکہ پاکستان میکرواکنامک استحکام کیلئے پرعزم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
جبکہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام پیشگی شرائط پرعمل درآمد کر چکی ہے، آئی ایم ایف سےوعدے کےمطابق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنےکیلئےتیارہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کے تعاون کوبھی سراہا۔

Leave a reply