مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ: آٹے کے کنستر میں دم گھٹنے سے دو معصوم بہن بھائی جاں بحق

ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک عمران) ڈسکہ کے...

امریکی ایئرلائنز کی پرواز میں خاتون مسافر کی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش

امریکی ایئرلائنز کی نیویارک جانے والی پرواز میں اس...

بھارتی ہندو خاتون نےمودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا

بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی...

حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

وفاقی حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی...

خوراک کی کل پیداوار کا 10 سے 50% تک ضائع ہو جاتی ہے,وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے خوراک کے ضیاع اور ضائع ہونے سے متعلق آگاہی کے عالمی دن 2023 کے موقع پر اہم پیغام میں کہا ہے کہ خوراک کا ضیاع اور ضائع ہونا عالمی سطح پر ایک اہم چیلنج ہے۔

ڈاکٹر کوثر ملک کا کہنا تھا کہ جس سے معیشتوں، ماحولیات اور لوگوں کی خوراک تک رسائی متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان خوراک کی پیداوار اور فراہمی میں دوسرے ممالک سے آگے ہے۔لیکن پاکستان عالمی تحفظ خوراک کی عالمی فہرست میں بہت نیچے ہے۔ خوراک ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور حفاظت کی کمی کی وجہ سے ہم غذائی تحفظ میں پیچھے ہیں۔ پاکستان میں خوراک کی کل پیداوار کا 10 سے 50% تک ضائع ہو جاتی ہے۔ ہمارے کسان کی چھ ماہ کی محنت ، وقت اور سرمایہ ضائع ہو جاتا ہے۔ گندم کے لیے مناسب سٹوریج نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا %20 فیصد گندم ضائع ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹر کوثر ملک کا کہنا تھا کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں میں یہ نقصانات %30 سے %50 فیصد تک ہیں۔ جدید سٹوریج کی وجہ سے چاول اور مکئی کے نقصانات اب عالمی معیار کے مطابق انتہائی کم ہیں. حکومت آگاہی کے علاوہ متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ یہ نقصانات کم سے کم ہوں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی ترصیل مناسب کولڈ سٹوریج اور گتے کے ڈبوں کے ذریعے کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ،حکومت اور لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے خوراک کا ضیاع اور ضائع ہونا روکا جا سکتا ہے ،ہمیں اپنے بچوں کو خوراک کی اہمیت کے بارے میں گھروں اور سکولوں میں پڑھانا چاہیے۔

پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan