سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر مختلف بیانات آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے اس پر دن رات کام جاری ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام سالِ نو کی خوشیاں ضرور منائیں، مگر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں،مظلوم فلسطینیوں کے لئے نیا سال بہتر ثابت ہو گا، نئے سال میں مسلمانوں کے لئے دعائیں کرنی چاہئے، کوئی ایسا کام نہ کریں جو کسی کے لئے اذیت کا باعث نہ بنے، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گولی نکل تو جاتی اسکی منزل کون سی ہوتی کوئی پتہ نہیں ہوتا، ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہوتا ہے، اپنی خوشی کے لئے کسی اور کی زندگی کیوں ختم کریں، ایسا نہیں ہونا چاہئے،ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،سوشل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے مہم چلائی جانی چاہئے، آصفہ بھٹو نے بھی پیغام دیا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ کریں جس سے کسی کی جان کو نقصان پہنچے

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ لائن، بی آرٹی پر چند دنوں سے بیانات آ رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے دن رات کام جاری ہے، دنیا کا کوئی بھی ادارہ، فرم آڈٹ کر لے، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی تاخیر، مسائل ہیں، اور انکو حل کر رہے ہیں، کسی کو ذمہ دار ٹھہراؤں تو نگران حکومت میں ایک بھی کام نہیں ہو سکا، افسران کی بھی اس میں نااہلی تھی،ہم نے کام شروع کیا تو نگران حکومت آ گئی،جام صادق پُل 2025ء کے مارچ میں کراچی کے شہریوں کے حوالے کروں گا، جہاں ہمیں مسائل نہیں وہاں وقت سے پہلے پروجیکٹ مکمل کر رہے ہیں

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی اصل نشانه ہیں، عمران خان بہانہ ہے،پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی ملک کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ،پیپلز پارٹی ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے تیار ہے، بلاول کی قیات میں ،آصف زرداری کی قیادت میں ہر محکمے، ٹیکنالوجی کے دفاع کے لئے موجود ہے کسی غیر ملکی مداخلت، دراندازی سے بلیک میل نہیں ہوں گے،

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے، ان کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری ٹیم پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے لابی ہائیر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے، پہلے اپنے ریلیف کے چکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

Shares: