پاکستان کی 75 ویں سالگرہ ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر منانے کا فیصلہ

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر منانے کا فیصلہ #Baaghi

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کےطور پر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے –

اجلاس میں کہا گیا کہ رواں برس 14 اگست، پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کو ڈائمنڈ جوبلی کےطور پر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر بلوچستان بھر میں کھیلوں کے میلے سجیں گے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے کھیلوں کے مقابلے کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کا علان کیا گیا ہے-

سال کا سب سے بڑا ایونٹ آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 10 جولائی سے شروع ہوگا –

Comments are closed.