ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 جاری کر دی گئی ہے-
باغی ٹی وی : لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پہلی مرتبہ درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے اس لحاظ سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو پاکستان کی واحد خواتین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔
یونیورسٹی کوپاکستان کی 29 یونیورسٹیوں جبکہ پنجاب کی 16 یونیورسٹیوں میں شامل ہونےکا اعزاز بھی حاصل ہوا ہےجوورلڈ یونیو رسٹی رینکنگ میں شامل ہیں۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں اکیس مختلف مضامین میں درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کو 10 مضامین میں دنیا کی ٹاپ 1000 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے 11 مضامین میں دنیا کی 1000-1200 یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی ہے۔
ٹائمز ہائرایجوکیشن کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی پہلی بار درجہ بندی میں شامل ہونےوالی آٹھ نئی یونیورسٹیاں شامل ہیں جن میں یونیور سٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (501-600)؛ بحریہ یونیورسٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (تمام 601-800)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور (801-1000)، یونیورسٹی آف گجرات (1001-1200) اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) (1201-1500) شامل ہیں-
ڈیرہ غازی خان۔ایکسائز آفس میں کرپشن ہی کرپشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کرپشن سے پاک پنجاب ہوا میں…
وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا ہے کہ اس سال یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار یونیورسٹی کا نام انا ہم سب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے 21 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں گے تو ہم اپنی یونیورسٹی کو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے میں اس کامیابی پر تمام فیکلٹی اور عملے کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ سب آپ کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے ہوا ہے۔