پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن بھی چل بسے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹروقارحسن کراچی میں وفات پا گئے،
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار حسن 87 برس کی عمر میں وفات پا گئے، وقار حسن پاکستان کی پہلی ٹیسٹ الیون کا حصہ تھے، وقار حسن نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ کھیلے اور 1071 رنز اسکور کیے تھے .
وقار حسن نے 1952 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا تھا.
وقار حسن 12 ستمبر 1932ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی وہ داتیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بہت اچھے کھلاڑی تھے۔ سابق سپنر پرویز سجاد ان کے بھائی ہیں، وہ بحران کے وقت بہت اچھا کھیلتے تھے۔
وقار حسن نے 21 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 315 رنز کی اوسط سے 1071 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں بنائیں۔ ایک اننگز میں ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 189 رنز تھا۔ وہ دائیں ہاتھ سے بائولنگ بھی کرتے تھے۔ انہوں نے 99 فسٹ کلاس میچز کھیلے۔ 1952ء میں بھارت سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
اب پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا کوئی رکن حیات نہیں رہا.