پاکستان کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ کرونا کا شکار
پاکستان کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خود گھر پر قرینطینہ کر لیا ہے مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ احباب اور تنظیمی دوستوں سے دعائے صحت کی پر زور اپیل کرتے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ، ن لیگ کے سیینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر نجکاری میاں محمود سومرو بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 20اموات اور 3 ہزار 669 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار863تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد33 ہزار70ہے۔ 5 لاکھ 83ہزار538 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔